چین نے روس سے تیل خریدنے کا ریکارڈ توڑ دیا
چین نے 2023 کی پہلی ششماہی میں روس سے روزانہ 21 لاکھ 30 ہزار بیرل تیل خریدا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس اتنی مقدار میں تیل فراہم کر کے چین کو سب سے زیادہ تیل فروخت کرنے والے ملک میں تبدیل ہو گیا ہے۔
چین کے محکمہ کسٹم نے یہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے 6 مہینوں میں روس نے چین کو سب سے زیادہ تیل فروخت کرنے کی پوزیشن سعودی عرب سے چھین لی ہے۔
سعودی عرب رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین کو 18 لاکھ 80 ہزار بیرل یومیہ تیل فروخت کر کے روس کے بعد دوسرے نمبر پر رہا۔
چین کے محکمہ کسٹم کے مطابق چین نے جون کے مہینے میں روس سے روزانہ 25 لاکھ 60 ہزار بیرل تیل خریدا جو ایک ریکارڈ ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ چین نے جون کے مہینے میں 2022 کی اسی مدت کی نسبت 44 فیصد زیادہ تیل خریدا ہے۔
چین نے مئی 2023 میں بھی روس سے 22 لاکھ 90 ہزار بیرل تیل خریدا تھا۔