روس نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرین کی اینٹ سے اینٹ بجا دی
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے اعداد و شمار بیان کئے ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روسی فوج نے مختلف جنگی علاقوں میں یوکرین کے 16 حملوں کو ناکام اور پسپا کیا ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں میں یوکرین کے 7 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔
روس کی وزارت دفاع کے ترجمان کوناشنکوف نے یوکرین میں روسی فوجی کارروائی کے بارے میں اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے ایک رپورٹ میں صوبے خارکیف میں ڈرون طیارے تیار کرنے والے ایک کارخانے کو تباہ اور دونیستک میں نیکولایف کی فضا میں ایک سوخو 25 قسم کا جنگی طیارہ مار گرائے جانے اور اسی طرح 23 ڈرون طیارے اور مختلف علاقوں میں یوکرین کے 12 ہیمارس میزائل تباہ کئے جانے کی خبر دی ہے۔
روس کی وزارت دفاع نے اسی طرح کوبیانسک کے علاقے میں روسی فوج کی پیش قدمی اورلوہانسک میں مزید فوجی ٹھکانوں پرروسی فوج کا کنٹرول ہو جانے کا اعلان کیا ہے۔