Aug ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۹ Asia/Tehran
  • مغربی ملکوں میں طلاق کی  سب سے زیادہ شرح کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

مشرقی ملکوں کی نسبت مغربی ملکوں میں طلاق کی سب سے زیادہ شرح ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: ینگ جنریشن کلب کی رپورٹ کے مطابق نئے شائع ہونے والے شماریاتی اعداد و شمار کے مطابق مغربی ممالک میں طلاق کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔

حالیہ دہائیوں میں، لوگوں کے طرز زندگی میں تبدیلی کے ساتھ، سماجی تعلقات میں بھی زبردست تبدیلیاں آئی ہے۔ شادی کی خواہش میں کمی اور طلاق کی شرح میں اضافہ ان مسائل میں سے ہیں جن سے مغربی معاشرہ اس وقت نبرد آزما ہے۔

مختلف ممالک کے شماریاتی اعداد و شمار کے مطابق پرتگال کے لوگوں میں طلاق کی شرح دنیا میں سب سے زیادہ ہے اس لیے اس ملک میں 94 فیصد شادیاں علیحدگی کا باعث بنتی ہیں جو کہ ایک حیران کن اعدادوشمار ہے۔

پرتگال کے بعد اسپین 85 فیصد طلاق کی شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ لگزمبرگ، روس اور یوکرین بالترتیب 79، 73 اور 70 فیصد علیحدگی کی شرح کے ساتھ فہرست میں نمایاں ہیں۔

مغربی ممالک کے برعکس جن میں طلاق کی شرح زیادہ ہے، مشرقی ممالک ہیں جہاں دنیا میں طلاق کی شرح سب سے کم ہے۔ اور ہندوستان میں طلاق کی شرح دنیا میں سب سے کم ہے جہاں طلاق کی شرح صرف ایک فیصد ہے۔

ویتنام 7 فیصد ،تاجکستان 10 فیصد اور ایران 14 فیصد کے ساتھ کم طلاق کی شرح کے ساتھ دنیا کے دیگر ممالک ہیں ۔

مشرق وسطیٰ کے ممالک میں ترکیہ 25 فیصد طلاق کی شرح کے ساتھ سرفہرست ہے۔

ٹیگس