Aug ۱۰, ۲۰۲۳ ۱۱:۰۶ Asia/Tehran
  • امریکی ریاست ہوائی میں لگنے والی آگ سے 6 افراد ہلاک، ہنگامی صورتحال کا اعلان

امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے 6 افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر کے متاثر ہونے کی خبر ہے۔

سحرنیوز/دنیا: موصولہ رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے اب تک 6 افراد ہلاک اور ہزاروں دیگر متاثر ہوئے ہیں۔ یہ افراد آگ کے شعلوں کے ڈر سے سمندر میں جا کودے۔
ساحلی گارڈز نے 12 افراد کو اب تک پانی سے باہر نکال لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ہوائی میں لاھائنا کا شھر زیادہ تر جل کر راکھ ہوگیا اور سینکڑوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں ہوائیں 130 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں جن کی وجہ سے امدادی کارروائیاں شروع نہیں ہوسکی ہیں۔
ہیلی کاپٹروں کے ذریعے متاثرہ افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقلی کا عمل روکا ہوا ہے اور علاقے کے 14 ہزار سے زیادہ افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

ٹیگس