صیہونی حکومت کی ڈیٹنگ ویب سائٹس سے حساس معلومات ہوئی چوری
صیہونی حکومت نے بتایا ہے کہ اس حکومت کی بعض ڈیٹنگ سائٹس نے حال ہی میں حساس معلومات افشا کی ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کی سائبر اسپیس آرگنائزیشن نے اطلاع دی ہے کہ حال ہی میں متعدد صیہونی ڈیٹنگ ویب سائیٹس سے "حساس معلومات" افشا ہوئی ہیں۔
I24 کے مطابق جن ویب سائٹس سے یہ معلومات لیک کی گئیں ان میں امیروں کی ایک دوسرے سے ملنے کی ویب سائٹ، ہم جنس پرستوں سے ڈیٹنگ کی ویب سائٹ، مذہبی افراد سے واقفیت کی ویب سائٹ اور کئی دوسری ویب سائٹس شامل ہیں ۔
اسرائیلی سائبر اسپیس آرگنائزیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ صارفین کی پرائیویسی کے تحفظ کی کوشش کرے گی اور شراکت داروں کی مدد سے حساس معلومات کے لیک ہونے کے امکان کو کم کرنے کی بھی کوشش کرے گی۔
اس بیان میں آیا ہے کہ ہمیں ویب سائٹ کے مالکان کے ذریعے مطلع کیا گیا ہے کہ وہ لیک ہونے والی معلومات کی مقدار اور معیار کی چھان بین کر رہے ہیں، یہ ادارہ اس قسم کی ویب سائٹس کی میزبانی کرنے والی کمپنیوں کو حملے کے بارے میں خبردار کرتی رہی ہے اور دفاعی طاقت کو مضبوط بنانے کے لیے سفارشات فراہم کر چکی ہے۔