یوکرین نے جنگ سے بھاگنے والے 23 فوجیوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا
Aug ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۱:۵۳ Asia/Tehran
یوکرین کی مسلح افواج نے روس کے ساتھ جنگ سے بھاگنے والے 23 فوجیوں کو خود ہی موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: مہرنیوز نے المیادین کے حوالے سے خبر دیتے ہوئے لکھا ہے کہ یوکرین کی مسلح افواج کی کمانڈ نے روس کے ساتھ جنگ میں خرسون کے محاذ سے بھاگنے والے 23 یوکرینی فوجیوں کو فوجی قانون کے تحت موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔اسپوتنک نیوز کے مطابق یوکرین کی زمینی دفاع کی 123 بٹالین کے 23 فوجی 11 اگست کو خرسون کے مقام سے اپنے علاقے چھوڑ کر بھاگ گئے تھے جس پر یوکرین نے ان فوجیوں کو موت کی سزا سنائی تھی، روس نے ان 23 فوجیوں میں سے 10 فوجیوں کی شناخت کرنے کا دعوی کیا ہے۔