Aug ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۶ Asia/Tehran
  • جاپان اپنی سیکورٹی کے قابل نہیں، ہمیں امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے: جاپانی جنرل

جاپانی فوج کے ایک اعلی جنرل نے کہا ہے کہ جاپان کو ملکی سطح پر اسلحہ سازی کی ضرورت ہے اور ابھی ہمیں علاقائی رقیبوں سے مقابلہ کےلئے امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔

سحرنیوز/دنیا: جاپانی اخبار نیکی ایشیا کی رپورٹ کے مطابق جاپان کے جنرل یوشہیدہ یوشیدا نے واشنگٹن کے ساتھ دفاعی تعاون کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں ہم جاپان کی سیکورٹی کرنے کے لائق نہیں ہیں۔
پہلے ہمیں اپنے دفاعی نظام کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور دوسرے مرحلے میں ہمیں امریکی ایٹمی ہتھیاروں کی مدد سے اپنی اسٹریٹیجی کو بہتر بنانا چاہیے۔
جاپانی جنرل نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ دس سال پہلے ہم نے جاپان کی حفاظت کےلئے امریکہ سے ایٹمی ہتھیار فراہم کرنے کے مذاکرات کئے تھے اور اسی طرح جون کے مہینے میں انٹیلی جنس شیئرنگ اور مشترکہ فوجی تربیت کے معاہدے پر دستخط کئے۔
یاد رہے کہ جاپان دنیا کا وہ اکیلا ملک ہے جو امریکہ کی جانب سے ایٹمی حملوں کا نشانہ بنا تھا، امریکہ نے چھ اگست سنہ 1945 کو ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا تھا جس سے ایک لاکھ 26 ہزار افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ نو اگست کو ناگاساکی پر ایٹم بم کے حملے میں 80 ہزار افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

ٹیگس