Aug ۳۰, ۲۰۲۳ ۱۶:۰۳ Asia/Tehran
  • لیبیا کا واقعہ، اسرائیل کی شدید بے عزتی ہے

صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم اور حزب اختلاف کے موجودہ رہنما یائیر لاپید نے اس حکومت کے وزیر خارجہ کی اپنی لیبیا کی ہم منصب سے ملاقات کی خبر کے افشا ہونے کی مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کو صیہونی حکومت کے لیے بے عزتی قرار دیا۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر خارجہ ایلی کوہن سے لیبیا کی قومی وحدت حکومت کی وزیر خارجہ کی ملاقات پر ردعمل کے بعد، صیہونی حکومت کے اپوزیشن لیڈر نے کوہن کے نام ایک بیان جاری کیا ہے اور نیتن یاہو کے کابینہ کی شدید مذمت کی ہے۔

یائیر لاپید نے جو کہ صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم اور وزیر خارجہ ہیں، ٹوئٹ کر ایلی کوہن کے اقدام کو صیہونی حکومت کے لیے باعث شرم قرار دیا اور اس کے طرز عمل اور کارکردگی کو اناڑی قرار دیا۔

گزشتہ روز اتوار کو ایلی کوہن نے لیبیا کی قومی اتحاد کی حکومت کی وزیر خارجہ نجلا المنقوش سے ملاقات کی اطلاع دی تھی۔ تل ابیب کے وزیر خارجہ کے مطابق یہ تاریخی ملاقات گزشتہ ہفتے اٹلی کے دارالحکومت روم میں انجام پائی تھی۔

اس ملاقات کی میڈیا کوریج، لیبیا کے عوام کے غصے اور مظاہروں کا باعث بنی اور لیبیا کے شہریوں نے نجلا المنقوش اور ایلی کوہن کے درمیان ہونے والی ملاقات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

ٹیگس