ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط
Sep ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۳ Asia/Tehran
روس کے نائب وزیرخارجہ نے ایران اور روس کے درمیان باہمی تعاون میں فروغ کےلئے ایک بہت بڑے اور جدید معاہدے پر عنقریب دستخط ہونے کی خبر دی ہے۔
سحرنیوز/دنیا: تاس نیوز کی رپورٹ کے مطابق روس کے نائب وزیر خارجہ آندرے رودنکو نے کہا ہے کہ روس اور ایران ایک جدید اور بہت بڑے معاہدے پر دستخط کےلئے کام کر رہے ہیں جو یہ معاہدہ دونوں ممالک کے درمیان اصلی باہمی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔
روسی ڈپلومیٹ نے مزید کہا کہ گزشتہ سالوں میں ایران اور روس نے اپنے تعلقات کو محفوظ رکھتے ہوئے فروغ دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ یہ تعلقات نئی سطح تک پہنچیں گے۔