ونزوئلا کے صدر سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
Sep ۰۹, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۵ Asia/Tehran
ونزوئلا کے صدر نیکولاس مادورو سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں، ان کا دورہ چودہ ستمبر تک جاری رہے گا۔
سحرنیوز/دنیا: روئیٹرز کی رپورٹ کے مطابق ونزویلا کے صدر نیکولس مادورو سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں جہاں پر وہ توانائی کے میدان میں چینی سرمایہ کاری، قرضوں کی ری شیڈولنگ جیسے معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
مادورو ایک حساس وقت میں چین کا دورہ کر رہے ہیں جب ہندوستان میں جی 20 ممالک کا اجلاس ہو رہا ہے اور اس اجلاس میں چین کے صدر شی جین پنگ شرکت نہیں کریں گے۔
ونزوئلا کے صدر نے 2018ء میں آخری مرتبہ چین کا دورہ کیا تھا۔
یاد رہے کہ چین ونزوئلا سے تیل درآمد کرنے اور قرض فراہم کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔