صیہونی حکومت کا اعتراف، اسرائیل کی حالت پتلی ہے
صیہونی حکومت کے عبرانی زبان میں شائع ہونے والے اخبار معاریو نے 11 ستمبر کے ایک مضمون میں لکھا ہے کہ صیہونی حکومت گزشتہ دو دہائیوں میں بدترین حالت میں ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: اس اخبار کے عسکری تجزیہ نگار لیو رام نے لکھا کہ گزشتہ سال میں ہونے والی زیادہ تر شدید کارروائیوں کا آغاز جنین اور نابلس اور ان علاقوں کے دیگر دیہاتوں سے ہوئی ہے لیکن دہشت گردی کے حوالے سے اسرائیلی سکیورٹی اداروں کو جس چیز نے حیران کیا وہ یہ ہے کہ یہ کارروائیاں مکمل طور پر مغربی کنارے تک پھیل چکی ہیں۔
اس فوجی تجزیہ کار کے مطابق فلسطین کے مختلف علاقوں میں مزاحمتی تنظیموں کے لیے ہتھیاروں تک رسائی ہمیشہ سے موجود رہی ہے لیکن موجودہ حالات اور روز مرہ کی بڑھتی ہوئی کارروائیوں اور "ایرانی حمایت" اور ہتھیاروں تک بے مثال رسائی وہ اہم عناصر ہیں جو حملہ آوروں کے لیے میدان جنگ میں تباہ کن نتائج دے سکتے ہیں۔