امریکی صدر پر بڑھتی عمر کا اثر+ ویڈیو
امریکی صدر جو بائیڈن، برازیل کے صدر سے مصافحہ کرنا ہی بھول گئے۔
سحر نیوز/ دنیا: اپنے تازہ ترین کارنامے میں امریکی صدر اپنے برازیلی ہم منصب سے مصافحہ کرنا ہی بھول گئے۔
فارس نیوز کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن اپنے برازیلی ہم منصب لولا ڈا سلوا سے اپنے تازہ کارنامے میں مصافحہ کرنا ہی بھول گئے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی ایک تقریب میں مزدوروں کے حقوق سے متعلق تقریر کے اختتام پر امریکی صدر جو بائیڈن آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو سے مصافحہ کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جبکہ وہ وہاں موجود افراد کے لئے بھی ہاتھ ہلاتے ہیں لیکن انہوں نے برازیل کے صدر سے ہاتھ نہیں ملایا اور وہاں سے چلے گئے۔
ایونٹ سے جاری ہونے والے ویڈیو میں لولا کو غصے کی حالت میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ ہونگبو سے مصافحہ کرنے کے بعد بائیڈن اور انہیں اسٹیج سے نکلتے ہوئے دیکھ رہے تھے ۔
امریکہ کے 80 سالہ صدر نے اپنی صدارت کے آغاز سے ہی بے شمار عجیب و غریب حرکتیں کی ہے جس کی وجہ سے رائے عامہ میں ان ذہنی اور جسمانی صحت کے بارے میں کئی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔