Sep ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۷:۲۳ Asia/Tehran
  • اسرائیلی وزیر خارجہ کا دعوی، 2024 میں ریاض اور تل ابیب کے تعلقات بحال ہو جائیں گے

صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 2024 کے آغاز تک ریاض کے ساتھ ہمارے تعلقات معمول پر آ جائیں گے

سحر نیوز/ دنیا: صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ نے دعویٰ کیا کہ ریاض اور تل ابیب اگلے سال کے آغاز تک اپنے تعلقات کو معمول پر لے آئیں گے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی حکومت کے وزیر خارجہ ایلی کوہن نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ سال (2024) کے آغاز تک سعودی عرب کے ساتھ تعلقات معمول پر آ جائیں گے۔

رشا ٹو ڈے کی ویب سائٹ کے مطابق، انھوں نے اسرائیلی فوج کے ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ یہ ناقابل تردید ہے کہ ہمارے اور سعودی عرب کے درمیان اب بھی اختلافات موجود ہیں لیکن ہم ان پر قابو پا کر بتدریج آگے بڑھ سکتے ہیں، اس لیے یقین ہے کہ ان تنازعات کو حل کرنے کے بعد ہم 2024 کے آغاز تک کسی معاہدے پر پہنچ جائیں گے۔

ایلی کوہن نے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کو صیہونی حکومت، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 2020 میں طے پانے والے نام نہاد "ابراہیم" معاہدے سے بڑا واقعہ قرار دیا اور اسے ایک "بڑا اور تاریخی قدم" قرار دیا۔ "

ٹیگس