Sep ۲۸, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۶ Asia/Tehran
  • ازبکستان: ہوائی اڈے کے قریب دھماکے میں ایک نوجوان ہلاک 163 افراد زخمی

ازبکستان کی وزارت ہنگامی امور نے کہا ہے کہ ہوائی اڈے کے قریب واقع ایک گودام میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں وہاں آگ بھڑک اٹھی ۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ازبکستان کے دارالحکومت تاشقند میں ہوائی اڈے کے قریبی علاقے «کورووچیلار» میں گھی اور کیچپ  کے گودام میں ہونے والے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور 163زخمی ہو گئے۔

ازبک وزارت صحت نے ٹیلی گرام پر کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک جبکہ 163 افراد زخمی ہوگئے۔

وزارت صحت نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے 138 کو معمولی زخم آئے جبکہ 24 زخمی افراد سنگین حالت میں ہسپتال میں زیرِعلاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں رات کے وقت آسمان پر آگ کے شعلے اور دھواں اٹھتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

اس دھماکے کے نتیجے میں علاقے میں واقع کئی گھروں کی کھڑکیاں ٹوٹ گئیں اور گھروں کے اندرونی حصوں کو بھی نقصان پہنچا۔

آگ لگنے کے چند گھنٹوں بعد تک دھماکے کی آوازیں سنائی دیتی رہیں، دریں اثنا ہنگامی عملے نے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی اور ایمبولینس کے عملے نے زخمیوں کو وہاں سے نکالا۔

ٹیگس