Sep ۲۹, ۲۰۲۳ ۱۷:۴۱ Asia/Tehran
  • نائیجر: فوجی اڈے پر دہشت گردوں کا حملہ 19 فوجی ہلاک و زخمی

نائیجر میں ایک فوجی اڈے پر دہشت گردوں کے حملے میں 19 فوجی ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: موصولہ اطلاعات کے مطابق نائیجر کی ایک فوجی یونٹ کہ جو اس ملک کے جنوب مغربی علاقے کندجی میں اس علاقے کی سیکورٹی کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے تھی، موٹر سائیکل پر سوار سینکڑوں دہشت گردوں کے حملے کا نشانہ بنی کہ جس کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک اور 7 دیگر زخمی ہوگئے۔

 اس رپورٹ کے مطابق نائیجر کی فورسز نے دہشت گردوں کو پسپائی پر مجبورکردیا اور تقریبا 100 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

نائيجر دنیا کا ایک غریب ترین ملک ہے کہ جو برسوں سے بوکوحرام ، داعش اور القاعدہ جیسے دہشت گرد گروہوں کے تشدد آمیز حملوں کی آماجگاہ بنا ہوا ہے۔

ٹیگس