یوکرینی حملہ آور ڈرون تباہ
روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ اس ملک کے بیلگورڈ علاقے میں یوکرینی حملہ آور ڈرون کوتباہ کر دیا گیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: روس کی سرزمین پر یوکرینی فوج کے ڈرون حملوں کے تسلسل میں، روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے آج ہفتے کی صبح بیلگورڈ کے علاقے میں یوکرینی فوج کے ایک حملہ آور ڈرون کو تباہ کر دیا۔
بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور نہ ہی کوئی زخمی اور نہ ہی ہلاک ہوا۔
روسی وزارت دفاع نے جمعہ کو اعلان کیا تھا کہ روسی فضائی دفاع نے یوکرین کے گیارہ ڈرونز کو تباہ کر دیا۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان کے مطابق ان میں سے ایک ڈرون "کالوگا" کے علاقے میں اور دس کو "کورسک" کے علاقے میں تباہ کیا گیا۔
حالیہ ہفتوں میں یوکرین نے روس میں کئی ڈرون حملے کیے ہیں جن میں سے کچھ کو روسی فضائی دفاعی نظام نے تباہ کر دیا ہے۔
روس کے مختلف علاقوں پر کی ایف کے ناکام ڈرون حملے میں یوکرین میں تنازع کے آغاز سے اب تک کل چارسو نواسی طیارے، دوسوپچاس ہیلی کاپٹر اور سات ہزار ایک سو اکیانوے ڈرون تباہ ہو چکے ہیں۔