امریکی صدر جو بائیڈن نے سکھ کا سانس لیا
امریکی حکومت کے شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الحال ٹل گیا اور اخراجات کا بل منظور ہو گیا۔
سحرنیوز/ دنیا: ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق ایوان نمائندگان نے 45 روز کے اخراجات کا بل منظورکیا ہے جبکہ منظور ہونے والے بل میں یوکرین جنگ کیلئے کوئی رقم نہیں رکھی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ایوان نمائندگان میں بل منظور ہونے سے حکومتی شٹ ڈاؤن کا خطرہ فی الحال ٹل گیا ہے۔
امریکی سینیٹ کے 88 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیئے جبکہ 9 ووٹ مخالفت میں پڑے۔
اس رپورٹ کے مطابق اگر حکومتی اخراجات کا یہ بل منظور نہ کیا جاتا تو شٹ ڈاؤن میں وفاقی حکومت کے لاکھوں ملازمین کو گھر بھیج دیا جاتا یا پھر ان سے بغیر معاوضے کے کام جاری رکھنے کی درخواست کی جاتی۔
امریکی صدر جو بائیڈن نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو روکنے کے معاہدے کا خیرمقدم کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوان سے منظوری کے بعد اب صدر جو بائیڈن کے دستخط کے ساتھ یہ بل قانون بن جائے گا۔