Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۰۸ Asia/Tehran

اسپین کے نائٹ کلب مورسیا میں سالگرہ منائی جا رہی تھی کہ اچانک آگ بھڑک اُٹھی۔

سحرنیوز/دنیا: ارنا کے مطابق اسپین کے نائٹ کلب میں برتھ ڈے پارٹی کے دوران اچانک آگ بھڑ اُٹھی جس نے پورے  ہال کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور بری طرح جھلسنے اور دھوئیں سے دم گھٹنے کے باعث 13 افراد ہلاک ہوگئے۔

فائر بریگیڈ کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ آگ نائٹ کلب کی بالائی منزل پر لگی تھی جس سے پوری عمارت مخدوش ہوگئی جو کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔

ریسکیو اداروں نے امدادی کاموں کے دوران درجن سے زائد افراد کو منتقل کیا جہاں 13 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 4 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ واقعے کی تحقیقات کےلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

ٹیگس