Oct ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • یورپی یونین یوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی: یورپی کمیشن

یورپ اور یوکرین کے 27 وزرائے خارجہ نے ہفتے کو یوکرین کی حمایت میں کیف میں ایک خصوصی اجلاس تشکیل دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فون نے اس بات کا دعوی کرتے ہوئے کہ یوکرین کامیاب ہوگا کہا کہ یورپی یونین یوکرین کو آزاد کرانے کے لئے کسی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔

دوسری جانب یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بورل نے کہا ہے کہ ہم اس وقت یوکرین میں یورپی یونین کے وزرائے خارجہ کے تاریخی اجلاس کا انعقاد کر رہے ہیں تاکہ یوکرین کے عوام کے ساتھ اپنی حمایت کا اعلان کرسکیں۔

در ایں اثنا کیف میں تعینات نامہ نگاروں کے ساتھ گفتگو میں شرکت کرنے والے سفارتکاروں نے یوکرین کے محاذ سے یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم یوکرین کے لئے اپنی حمایت جاری رکھیں گے۔

یوکرین کی جنگ، ماسکو کے سیکیورٹی مسائل سے مغرب کی بے توجہی اور نیٹو فورسز کی روسی سرحدوں تک پھیلاؤ کے نتیجے میں شروع ہوئی ۔ اس مدت کے دوران امریکہ سمیت نیٹو کے رکن ملکوں نےیوکرین کو جدید ترین ہتھیار بھیج کر جنگ کی آگ بھڑکانے میں مدد کی ہے، ساتھ ہی یورپی یونین نے یوکرین جنگ کے آغاز سے اس ملک کی بھرپور حمایت جاری رکھتے ہوئے روس اور اس کےحامیوں کے خلاف متعدد پابندیاں عائد کی ہیں۔

ٹیگس