Oct ۰۵, ۲۰۲۳ ۱۰:۲۱ Asia/Tehran
  • روسی صدر کا بیان، ایران سے اچھے تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں

روسی صدر پوتین نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو ہر ممکن طریقے سے فروغ دیں گے۔

سحر نیوز/ دنیا: فارس نیوز ایجنسی کے مطابق، روسی صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ماسکو، ایران کے ساتھ اچھے تعلقات کو فروغ دینے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روسی ٹیچر آف دی ایئر مقابلے کے فاتحین اور فائنلسٹ میں شامل افراد سے خطاب کرتے ہوئے پوتن نے کہا کہ ایران کے ساتھ ہمارے بہت اچھے تعلقات ہیں اور ہم ان تعلقات کو ہر ممکن طریقے سے فروغ دیں گے۔

ماسکو اور تہران تعلقات میں بہتری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ روس ایران جیسے ممالک میں بچوں کو تعلیم دینے کے لیے روسی طریقوں کے ساتھ روسی زبان میں تعلیمی ادارے قائم کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے۔

اسپوتنک خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر نے زور دے کر کہا کہ یہ نرم طاقت، لفظ کے بہترین معنوں میں، ثقافت اور تعلیمی نظام کی توسیع میں مضمر ہے۔

روسی صدر پوتین نے کہا کہ یقیناً میری رائے میں ہمیں سب سے پہلے ان ممالک میں اپنی تعلیم، زبان اور ثقافت میں دلچسپی کی حمایت کرنی چاہیے جو کبھی کسی ایک ملک یعنی سوویت یونین کا حصہ تھے کیونکہ ہمارے بہت مضبوط رشتے ہیں جو اب بھی موجود ہیں۔

ٹیگس