برطانیہ: مسجد پر حملہ، قرآن مجید کو آگ لگا دی گئی
Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۹ Asia/Tehran
لندن کے مغربی علاقے میں واقع مسجد الفلاح پر دائیں بازو کے انتہا پسند گروہوں نے حملہ کیا ہے۔
سحرنیوز/ دنیا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق مسجد الفلاح کے منتظمین کا کہنا ہے کہ انتہا پسندوں نے مسجد میں گھس کر اس مسجد کی اشیاء کو غارت کیا، اموال کو لوٹا اور مسجد کے ایک کمرے میں قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگا دی۔
مسجد کی حفاظت کرنے والی کمیٹی نے واقعہ کی فورا اطلاع پولیس اور فائر بریگیڈ کو دی لیکن پولیس اس وقت پہنچی جب انتہا پسند دہشتگرد واقعہ کے بعد وہاں سے فرار کر گئے تھے۔
اس علاقے سے تعلق رکھنے والے برطانوی رکن پارلیمنٹ جان مک ڈانل نے جن کا تعلق لیبر پارٹی سے ہے، واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک واقعہ قرار دیا۔
لندن شہر کے میئر صادق خان کے ترجمان نے بھی ایک بیان جاری کرتے ہوئے حملے کی مذمت کی ہے اور اس مسجد کے نمازیوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔