Oct ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۲۸ Asia/Tehran
  • امریکی ڈالرکے برے دن، چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالر کا خاتمہ

چین اور برازیل کے درمیان تجارت میں ڈالرکو استعمال کئے جانے کا سلسلہ بند کر دیا گيا۔

سحر نیوز/ دنیا: چین کے بینک نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ چین اور برازیل کے درمیان قومی کرنسیوں میں تجارت کرنے کا پہلا معاملہ طے پایا ہے۔

چین اور برازیل، دونوں بریکس تنظیم کے رکن ممالک ہیں اور اس تنظیم کا ایک اہم مقصد اپنے درمیان تجارت سے ڈالر کے استعمال کا خاتمہ کرنا ہے۔

رپورٹ کے مطابق چین نے خریداری کی تینتالیس کھیپیں یوان کو برازیلی ریال میں تبدیل کر کے چینگداؤن بندرگاہ منگوائی ہیں اور اس طرح چین اور برازیل کے درمیان تجارتی معاملات، اب ان ملکوں کی قومی کرنسیوں میں انجام پانا شروع ہو گئے ہیں۔

ٹیگس