Oct ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۹ Asia/Tehran
  • غزہ پر وحشیانہ جارحیت کے خلاف کولمبیا کا سخت ایکشن، صیہونی حکومت کے سفیر کو ملک سے نکال دیا

غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف جاری وحشیانہ جرائم کے خلاف احتجاج کے طور پر کولمبیا کی حکومت نے صیہونی حکومت کے سفیر کو اپنے ملک سے نکال دیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: پریس ذرائع کی رپورٹ  کے مطابق کولمبیا کے وزیر خارجہ آلوارو لیوا نے صیہونی حکومت کے سفیر سے کہا ہے کہ وہ غزہ کے عوام کے خلاف جاری جنگ کی بنا پر کولمبیا سے واپس چلے جائیں ۔ اس سے قبل کولمبیا کے صدر گوستاوو پترو نے بھی غاصب صیہونیوں کی جانب سے غزہ کی ناکہ بندی کئے جانے کا، نیونازیوں کے اقدامات سے موازنہ کرتے ہوئے نازی ازم کی روک تھام کئے جانے کی ضرورت پر زور دیا ۔ انھوں نے بچوں کو جارحیت کا نشانہ بنانے سے متعلق صیہونی حکومت کے اقدامات پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے اعلان کیا کہ فلسطینی عوام کو اس وقت دنیا کی بد ترین بے انصافی کا سامنا ہے اور اسرائیل کو اپنی غاصبانہ پالیسی کو ترک کرنا ہو گا۔

کولمبیا کے صدر گوستاوو پترو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے حالیہ خطاب میں بھی مسئلہ فلسطین پر جنگ کے سلسلے میں مغرب کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مغربی ممالک، جن وجوہات کی بنا پر یوکرین کا دفاع کر رہے ہیں ان ہی وجوہات پر انھیں فلسطین کا بھی دفاع کرنا چاہئے۔

ٹیگس