Oct ۲۰, ۲۰۲۳ ۱۴:۵۲ Asia/Tehran
  • کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان اور آسٹریلیا مد مقابل

ہندوستان میں جاری کرکٹ ورلڈ کپ میں آج بنگلورو کے اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اہم میچ کھیلا جا رہا ہے۔

سحر نیوز/ ہندوستان: ہندوستان کے شہر بنگلورو میں ہونےوالے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور آسٹریلیا کی ٹیم کو بلے بازی کرنے کی دعوت دی۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے 18ویں میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو فتح کے لیے 368 رنز کا بڑا ہدف دے دیا جسے حاصل کرنے کے لیے پاکستانی بیٹنگ جاری ہے۔

بنگلور کے چناسوامی کرکٹ اسٹیڈیم میں پہلے کھیلتے ہوئے آسٹریلیا نے نو وکٹوں کےنقصان پر 367 رنز بنائے۔ جواب میں پاکستانی بیٹنگ شروع ہوئی اور آغاز عبداللہ شفیق اور امام الحق نے کیا۔

کھیلے جارہے میچ میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 259 رنز کی ریکارڈ پارٹنرشپ قائم کی تاہم مارش 109 گیندوں 9 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 121 جبکہ ڈیوڈ وارنر 124 گیندوں پر 9 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے 163 بناکر آؤٹ ہوئے۔

دیگر کھلاڑیوں میں اسٹیو اسمتھ 7، جوش انگلس 13، مارکس اسٹونس 13 اور گلین میکسویل صفر پر پویلین لوٹے۔ بعدازاں آسٹریلیا نے پورے اوور کھیلتے ہوئے 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر پاکستان کو جیت کے لیے 368 رنز کا ہدف دے دیا۔

آسٹریلوی بلے بازوں نے پاکستانی بالرز کو دھو ڈالا، حسن علی نے 8 اوورز میں 57 رنز دیے کوئی وکٹ نہیں لی، اسامہ میر نے 9 اوورز میں 82 رنز دہے، ایک وکٹ لی، حارث رؤف نے 8 اوورز میں 83 رنز دہے اور تین وکٹیں لیں جب کہ شاہین آفریدی نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 10 اوورز میں 54 رنز دیے اور 5 وکٹیں حاصل کیں۔

ٹیگس