امریکہ نے ایٹمی تجربہ کر لیا
امریکہ نے حال ہی میں نوادا کے صحرا میں ایک ایٹمی تجربہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: مغربی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ توانائی نے اعلان کیا کہ یہ تجربہ بدھ کے روز جنوبی نوادا میں کیمیائی مادوں اور ریڈیو آئسوٹوپس کا استعمال کرتے ہوئے کیا گیا، تاکہ اس دھماکے سے حاصل ہونے والے تجربات کو دوسرے ممالک میں ہونے والے جوہری دھماکوں کی شناخت کے لیے استعمال کیا جا سکے۔
بلومبرگ نے اس امریکی جوہری تجربے کی خبر کا اعلان کرتے ہوئے، اسے روس کے ساتھ ہتھیاروں کی نئی دوڑ کے لیے تشویش کا باعث قرار دیاہے-
فاکس نیوز چینل نے بھی اس خبر کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے لیے امریکی نیشنل اٹامک سیکیورٹی ایجنسی میں محکمہ دفاع کے ڈپٹی ڈائریکٹر کوری ہنڈرسٹائن نے اس دھماکے کے بارے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ ان تجربات کے حاصل ہونے اور ان تجربات کو انجام دینے سے زیر زمین جوہری دھماکہ خیز تجربات کی تشخیص کو بہتر بنانے اورعالمی جوہری خطرات کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔بلومبرگ اور فاکس نیوز نے نوادا کے صحرا میں اس تجربے کی مزید تفصیلات کا ذکر نہیں کیا۔