Oct ۳۱, ۲۰۲۵ ۱۸:۰۲ Asia/Tehran
  • ایرانی وزیر خارجہ نے امریکہ کو دکھایا آئینہ، جوہری ہتھیاروں کے تجربات عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان پر شدید ردعمل دیتے ہوئے اسے عالمی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا ہے۔

سحرنیوز/ایران:  اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا  امریکہ کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کے تجربات دوبارہ شروع کرنے کے اعلان، یہ اقدام نہ صرف بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ دنیا کو ایک نئے جوہری بحران کی طرف دھکیلنے کے مترادف ہے۔

واشنگٹن کے اقدام پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے اپنے دفاعی ادارے کا نام ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس سے بدل کر ڈیپارٹمنٹ آف وار رکھ دیا ہے، جو اس کی جارحانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے۔ امریکہ جوہری ہتھیاروں سے لیس بدمعاش ریاست بن چکا ہے دوسری جانب یہی ملک ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو مسلسل بدنام کرتا رہا ہے۔

وزیرخارجہ عراقچی نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے ایران کی محفوظ جوہری تنصیبات پر حملے کی دھمکیاں دینا اور اس کے پرامن پروگرام کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ کو جوہری ہتھیاروں کا دوبارہ تجربہ شروع کرنے پر جوابدہ ٹھہرائے۔ 

 

ٹیگس