امریکا پر شمالی کوریا کی شدید تنقید
شمالی کوریا نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ جنوبی کوریا کے دارالحکومت میں اس کے بمبار طیاروں کو تباہ کر دے گا۔
سحرنیوز/دنیا: گزشتہ ہفتے منگل کے دن ریڈار پر نظر نہ آنے والے جیٹ طیاروں اور بی باون بمبار طیاروں کی مشترکہ جنگی مشقوں کے بعد پہلی بار امریکہ کے بی باون بمبار طیارے نے جنوبی کوریا میں لینڈ کیا۔
شمالی کوریا ہمیشہ امریکہ کے اشتعال انگيز اقدامات کو جزیرہ نمائے کوریا میں بدامنی کا باعث قرار دیتا ہے۔
اس نے جنوبی کوریا میں ایٹمی ہتھیار لے جانے والا بمبار طیارہ لائے جانے کے اقدام کی مذمت کی اور اسے تباہ کرنے کی دھمکی دی ہے۔
پیونگ یانگ نے ایک بیان میں جنوبی کوریا میں امریکہ کے اسٹریٹیجک بمبار طیارے بی باون اسٹریٹوفورٹریس کی تعیناتی کے بارے میں انتباہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ ہونے کی صورت میں سب سے پہلے اسی بمبار طیارے کو حملے کا نشانہ بنایا جائے گا۔