Oct ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۶:۳۵ Asia/Tehran
  • اسرائیلی جارحیت کے خلاف یورپی ممالک میں مظاہرے، مظاہرین فلسطین کا پرچم اٹھا کر پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل

مظاہرین نے غزہ پٹی میں امدادی سامان بھیجنے اور جنگ بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: فلسطین کے حامیوں نے غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں اور نہتے فلسطینیوں خصوصا بچوں کے قتل عام کے خلاف مختلف یورپی ممالک میں مظاہرے کئے گئے۔

 فرانس کے دارالحکومت پیرس میں بڑا مظاہرہ کیا۔ مختلف اقوام سے تعلق رکھنے والے فلسطین کے حامیوں نے پیر کے دن پیرس کے ڈیموکریٹک اسکوائر میں مظاہرہ کیا اور غزہ پٹی میں غاصب اسرائيلوں کے جرائم کی مذمت کی ۔ یہ غزہ پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے بعد فلسطین کے حامیوں کا پہلا ایسا مظاہرہ ہے جسے فرانسیسی حکومت نے رائے عامہ کے دباؤ میں آکر مجبورا اسکے انعقاد کی اجازت دی تھی۔

اٹلی کے دارالحکومت روم میں بھی سیکڑوں مظاہرین نے غزہ پر غاصب اسرائيل کے فضائی حملے بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

مظاہرین نے فلسطین کے پرچم لہراتے ہوئے " فلسطین آزاد ہونا چاہئے" کا نعرہ لگای ا۔ مظاہرین نے ایسے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا کہ آزادی کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں بھی سیکڑوں لوگوں نے پوٹسڈیم اسکوائر میں غزہ کے نہتےعوام کی حمایت اور صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں فلسطینیوں کے قتل عام کے خلاف مظاہرہ کیا۔ برلن کی پولیس نے بعض مظاہرین کو گرفتار کیا۔

ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں بھی لوگوں نے پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کر کے فلسطینیوں کی حمایت کا اعلان کیا۔

مظاہرین فلسطین کا پرچم اٹھا کر پارلیمنٹ کی عمارت میں داخل ہوگئے۔

مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اٹھایا ہوا تھا اور وہ نعرے لگا رہے تھے کہ " فلسطین کو آزاد کرو " اور "فلسطین آزاد ہو کر رہے گا"بعض مظاہرین نے ایسے بینر اٹھا رکھے تھے جن پر انگلش میں لکھا ہوا تھا کہ انسانیت کو بچاؤ۔

ٹیگس