داغستان کے ہزاروں افراد کا ایرپورٹ پر دھاوا، صیہونی مسافروں کو طیارے سے باہر نہ لایا جائے
روسی جمہوریہ داغستان کے ہزاروں لوگوں نے تل ابیب سے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر آنے والے ہوائی جہاز کی لینڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: داغستان میں ہزاروں افراد نے غزہ میں اسرائیلی مظالم کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے ائیرپورٹ پر دھاوا بول دیا۔
داغستان کے عوام نے ایک ہوٹل کے سامنے مظاہرہ کر کے صیہونی مسافروں کو ملک سے نکال باہر کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا تاکہ تل ابیب سے داغستان آنے والے ہوائی جہاز سے مسافر نیچے نہ اتر سکیں۔ داغستان کے لوگوں نے تل ابیب سے آنے والے ہوائی جہاز کی داغستان میں لینڈنگ کی خبر سننے کے بعد اپنے ہاتھوں میں ایسے بینرزاور پلے کارڈ اٹھا لیئے جن پر تحریر تھا کہ داغستان میں بچوں کے قاتلوں کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ اس کے بعد ان لوگوں نے اس شہر کے مخاچ قلعہ ایئرپورٹ پر حملہ کر دیا۔ جس کے باعث مخاچ قلعہ ایئرپورٹ کو بند کر دیا گيا۔
رشین فیڈریشن کی ایوی ایشن آرگنائزیشن نے اس خبر کی تائيد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حالات کو معمول پر لانے کی کوشش کر رہی ہے۔