غزہ کے بچوں کی صورتحال نہایت المناک
یونیسف نے بحران غزہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے تاکید کی ہے کہ غزہ کے بچوں کی صورتحال نہایت المناک ہے اور شہید ہونے والے بچوں کے اعداد و شمار ایک المیہ ہیں۔
سحر نیوز/ دنیا: یونیسف کے ترجمان نے الجزیرہ کو انٹرویو دیتے ہوئے غزہ کے ہسپتالوں کے تحفظ اور انسان دوستی پر مبنی محفوظ کوریڈور بنائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
غزہ کے ہسپتالوں پر غاصب صیہونی حکومت کی بمباری کے بعد حماس نے عالمی برادری سے غزہ کے ہسپتالوں کی حمایت کا مطالبہ کیا ہے۔
الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق حماس نے مزید کہا ہے کہ صیہونی حکومت کی جانب سے القدس ہسپتال کو خالی کرنے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کا مطالبہ اور اس کے اردگرد کی عمارتوں پر بمباری نئے جرم کے ارتکاب کا پیش خیمہ ہے جس سے چودہ ہزار بے گھر افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوچکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ چوبیسں روز کے دوران شہداء کی تعداد آٹھ ہزار تین سو چھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ جن میں 3 ہزار 457 بچے شامل ہیں۔
صیہونی حکومت نے اپنے جرائم اور مظالم کو چھپانے کے لئے انٹرنیٹ اور ٹیلی فون سروس دوبارہ بند کر دی ہے۔