Nov ۰۲, ۲۰۲۳ ۱۵:۰۴ Asia/Tehran
  • امریکی صدر جو بائيڈن سےخاخام یہودی خاتون کا چھبتا ہوا سوال

خاخام یہودی خاتون نے بائیڈن سے کہا کہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے کچھ کریں۔

سحر نیوز/ دنیا: امریکی صدر جو بائيڈن نے ریاست مینیسوٹا کے شہرمینیا پولس کے اپنے دورے میں اپنی پارٹی کے حامیوں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفے کے خواہاں ہيں تاکہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی کے لئے ضروری موقع فراہم ہوسکے-

جیسیکا روزنبرگ نامی ایک خاخام یہودی خاتون نے بائیڈن کی تقریر میں خلل ڈالا اور ان سے کہا کہ اگر آپ واقعی یہودی قوم کی پرواہ کرتے ہیں، تو ایک خاخام کی حیثیت سے میں آپ سے کہتی ہوں کہ غزہ میں جنگ کو فوری طور پر روکنے کے لیے کچھ کریں۔

واضح رہے کہ ایسی حالت کہ امریکی صدر جو بائيڈن ریاست مینیسوٹا کے شہر مینیا پولس کے اپنے دورے میں اپنی پارٹی کے حامیوں کے درمیان بند دروازوں کے پیچھے تقریر کر رہے تھے، امریکی مظاہرین فلسطینی عوام کی حمایت میں سڑکوں پر نکل آئے۔ اور ان کے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم اور ایسے پلے کارڈ تھے کہ جن پر بچوں پر بمباری بند کرو، فلسطین کو آزاد کرو اور جنگ بندی نافذ ہو جیسے نعرے درج تھے-

ٹیگس