غزہ میں امریکہ کی جنگ پسندی
غزہ میں امریکہ کی جنگ پسندی جاری ہے اور اسی درمیان امریکی ایوان نمائندگان کے نئے سربراہ نے بھی غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کردی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریکہ کے ایوان نمائندگان کے نئے سربراہ مائیک جانسن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں ہے۔
ادھر پینٹاگون کے ترجمان پٹ رائیڈر نے دعوی کیا ہے کہ ہم ایسی جنگ بندی کی حمایت نہیں کر سکتے جس سے حماس کو پھر سے تیاری کا موقع مل جائے۔
قابل ذکر ہے کہ صدر امریکہ جو بائيڈن نے جمعرات کے روز غزہ جنگ میں وقفے کی خواہش ظاہر کی تھی تاکہ صیہونی قیدیوں کو وہاں سے نکالنے کے لئے مناسب وقت مل جائے۔ اسی درمیان، وائٹ ہاؤس کے اسٹریٹیجک تعلقات کے کو آرڈی نیٹر جان کربی نے بھی گزشتہ روز غزہ کے مظلوم عوام کے خلاف غاصب اسرائیلی حکومت کی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے دعوی کیا کہ صدر جو بائیڈن کی نظر میں غزہ میں اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کے منافی نہیں ہیں۔