امریکہ غزہ میں جنگ بندی کی حمایت کیوں نہیں کر رہا، اہم وجہ سامنے آ گئی
امریکہ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت نہ کرنے کی اہم وجہ سامنے آ گئی ہے۔
سحر نیوز/ دنیا: پینٹاگون کے ترجمان پٹ رائڈر نے ایک پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ہم ایسی جنگ بندی کی حمایت نہیں کرتے ہیں جس سے حماس کو مزید تیاری کا وقت مل جائے۔ اس اقدام سے اسرائیلی شہریوں اور دوسروں کو خطرہ لاحق ہوجائے گا۔
امریکی ایوان نمائندگان کے نئے سربراہ مائیک جانسن نے غزہ میں جنگ بندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو جنگ بندی کی ضرورت نہیں ہے۔
قابل ذکر ہے کہ غزہ پر صیہونی حکومت کے حملے اور امریکہ کی طرف سے اس کی حمایت ایسی حالت میں جاری ہے کہ ہفتے کے روز ایک طرف تو غزہ پر مسلسل بمباری ہو رہی تھی اور برلن، پیرس، میلان اور کوپن ہیگن نیز امریکی شہروں سمیت یورپ کے بہت سے شہروں میں لوگ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے غزہ کے عوام کے خلاف صیہونی حکومت غیر مساوی جنگ بند کرائے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔