Nov ۰۶, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں بچوں کی انتہائی ابتر صورتحال کی بابت ڈبلیو ایف پی کا انتباہ

ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر نے غزہ میں بچوں کی ابتر صورتحال کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: ورلڈ فوڈ پروگرام کی ڈائریکٹر سنڈی مک کین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ غزہ میں باپ یہ نہیں جانتے کہ وہ آج وہ اپنے بچوں کو کھانا کھلا پائيں گے یا کل تک وہ زندہ رہیں گے۔مک کین نے کہا کہ ہم غزہ کے لئے وسیع پیمانے پر فوری انسانی امداد کی اپیل کرتے ہيں۔اس سلسلے میں عالمی ادارہ صحت نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ہم نے گزشتہ سات اکتوبر سے اب تک غزہ میں طبی مراکز پر سو سے زائد حملے ریکارڈ کیے ہیں۔اس رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے حملوں کے آغاز سے اب تک غزہ میں شہید ہونے والوں کی تعداد تقریباً دس ہزار تک پہنچ گئی ہے جن میں تقریباً چار ہزار بچے اور دو ہزار پانچ سو دس خواتین ہیں۔اس کے علاوہ دوہزار دو سے زائد لاپتہ افراد کا اندراج کیا گیا ہے کہ جن میں سے بارہ سو بچے ہیں جو اب بھی ملبے تلے دبے ہیں۔

ٹیگس