Nov ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۴ Asia/Tehran
  • فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے جاری

غزہ پر غاصب صیہونی فوج کے وحشیانہ حملوں اور اندھا دھند بمباریوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف پوری دنیا میں احتجاجی مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

سحر نیوز/ دنیا: ناروے کے دارالحکومت اوسلو میں فلسطینیوں کی حمایت اور صیہونی حکومت کی مذمت میں لوگوں نے انوکھے انداز میں کفن پہن پر مظاہرہ کیا۔

ناروے کے شہریوں نے داالحکومت اوسلو میں کفن پہن کر اور ریلوے اسٹیشن کی زمین پر لیٹ کر اُن دس ہزار فلسطینیوں کی یاد منائی اور انھیں خراج عقیدت پیش کیا جو غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ بمباری ميں شہید ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر اس بارے میں وائرل ہونے والی تصاویر کو صارفین کی توجہ بیحد مرکوز ہوئی ان مظاہرین نے کفن پر اب بس جنگ بندی، جیسے نعرے لکھے تھے اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ غزہ میں جاری عام شہریوں کا قتل عام بند کرائیں۔

ناروے کے وزیر خارجہ نے غزہ کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وہاں کی بحرانی صورت حال کو وحشتناک قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ غزہ کے عوام دھماکوں کی آوازیں سن کر اور جارحانہ حملوں کی زد میں اپنی زندگی بسر کر رہے ہیں اور نتیجے میں اب تک دس ہزار سے زائد مارے جا چکے ہیں جن میں نصف سے زائد بچے شامل ہیں جبکہ شہید و زخمی ہونے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ناروے کے وزیرخارجہ نے کہا کہ صورت حال یونہی جاری رہنے کی ہم ہرگز اجازت نہیں دے سکتے۔

مراکش میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر غزہ کے مظلوم عوام سے اپنی ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا - مراکش کے شہر طنجہ میں لوگوں نے بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل کر فلسطینیوں سے اپنی یکجہتی کا اظہار کیا، مظاہرین نے صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور فلسطینی بچوں کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ۔

ٹیگس