Nov ۱۳, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۳ Asia/Tehran
  • امیر قطر کا جوبائيڈن سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ

امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے امریکی صدر جو بائیڈن سے ٹیلی فونی رابطہ کرکے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امیر قطر نے اس ٹیلی فونی گفتگو میں فوری جنگ بندی، غزہ کے عوام کا مزید خون بہنے سے روکنے، عام شہریوں کی حمایت اور رفح گزرگاہ کو مستقل طور پر کھولے جانے کی ضرورت پر زور دیا۔
امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے بھی اتوار کی شام کو قطر کے وزیر خارجہ اور وزیر اعظم محمد بن عبدالرحمان آل ثانی سے غزہ کے بارے میں بات چیت کی۔ اس سلسلے میں امریکی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ اس بات چیت میں دونوں لیڈروں نے زخمیوں کو باہر نکالنے اور غزہ پٹی کے لوگوں کے لئے انسان دوستانہ امداد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگس