Nov ۲۴, ۲۰۲۳ ۱۰:۳۱ Asia/Tehran
  • انٹونیو گوترش: غزہ قتل عام کی نظیر نہیں ملتی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جو گذشتہ ڈیرھ ماہ کے دوران غزہ کے عام شہریوں کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت اور بچوں اور عورتوں کے ہونے والے بہیمانہ قتل عام پر صرف افسوس کا ہی اظہار کرتے رہے، کہا ہے کہ اقتدار میں ان کے آنے کے بعد سے غزہ کا المیہ ایسا واقعہ ہے کہ جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نے کہا کہ جو بات صاف ظاہر ہے وہ یہ ہے کہ چند ہفتوں کے دوران ہزاروں معصوم اور بے گناہ بچوں کو اپنی جانوں سے ہاتھ دھونا پڑا اور عام شہریوں کے ایسے قتل عام کا مشاہدہ کیا گيا کہ جس کا کوئی ریکارڈ نہیں ملتا۔
ایسی حالت میں کہ غزہ میں عام شہریوں کے بہیمانہ قتل عام نے پوری دنیا کی ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا مگر اقوام متحدہ کے حکام امریکی پالیسیوں کی حمایت کے دائرے میں اس بہیمانہ قتل عام پر صرف افسوس کا ہی اظہار کرتے رہے۔ غاصب صیہونی حکومت نے غزہ میں تحریک حماس کے خلاف مہم کے بہانے اس علاقے کے نہتے اور مظلوم عام شہریوں خاص طور سے بچوں اور عورتوں کو نہایت بے دردی سے تہ تیغ کیا تاہم عالمی ذرائع ابلاغ، امریکہ اور مغربی ملکوں کی پالیسیوں کی حمایت کے دائرے میں عام شہریوں کے اس تاریخی قتل عام کو صرف اسرائیل کے دفاع کے حق سے تعبیر کرتے رہے۔

ٹیگس