Nov ۲۶, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • یوکرینی فوج کا ڈرون حملہ ناکام: روسی ایئر ڈیفنس

ماسکو کے میئر نے کہا ہے کہ روسی فوج کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے یوکرینی فوج کے ڈرون حملے کو پسپا کردیا ہے۔

سحر نیوز/ دنیا: تاس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ماسکو کے میئر نے آج اتوار کی صبح ماسکو پر یوکرین کے وسیع ڈرون حملوں کی خبردی ہے-

انہوں نے کہا کہ روس کی فضائی دفاعی افواج نے یوکرین کے ڈرون کو ماسکو جاتے ہوئے شہر نارو - فومینسک اور شہری علاقے اوڈینسووکسی کے قریب مار گرایا۔

ماسکو کے میئر نے مزید کہا کہ روس کے ایئر ڈیفنس سسٹم نے بریانسک، ٹولیا اور کالوگا کے علاقوں پر بھی متعدد ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے- انہوں نے کہا کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ان ڈرونز کے گرنے کے سبب کوئی جانی نقصان یا کوئی بھاری نقصان نہیں ہوا ہے۔

بریانسک ریجن کے گورنر الیگزینڈر بوگوماز نے بھی اپنے ٹیلی گرام چینل پر لکھا کہ اس علاقے میں دو ڈرون مار گرائے گئے ہیں۔

ٹیگس