Dec ۰۲, ۲۰۲۳ ۰۹:۳۱ Asia/Tehran
  • اقوام متحدہ: غزہ کی صورتحال بحران سے بھی بڑھ کر ہے

اقوام متحدہ کے کمشنر برائے انسانی حقوق نے غزہ میں دوبارہ جنگ شروع ہونے کو ایک المیہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کی صورتحال ایک بحران سے ماوراء ہے۔

سحرنیوز/دنیا: اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر وولکر ترک نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے سیاسی اور عسکری سربراہوں کے حالیہ بیانات، جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ وہ فوجی جارحیت کو وسعت دینے اور اس میں شدت پیدا کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، انتہائی تشویشناک ہیں۔
وولکر ترک نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے ایسے میں جبکہ فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کے مارے جانے یا غزہ کے کچھ حصوں سے جبری نقل مکانی کا خطرہ ہے، تمام فریقین اور بااثر ممالک سے جنگ بندی کو یقینی بنانے کےلیے اپنی کوششوں کو دوگنا کرنے کا مطالبہ کیا۔

ٹیگس