طوفان الاقصی آپریشن نے اسرائیلی فوجی ڈھانچے کو پہنچایا بڑا نقصان
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سیکڑوں اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی بیماری ہوگئی۔
سحر نیوز/ دنیا: صیہونی ٹی وی نے رپورٹ دی ہے کہ غزہ جنگ میں نفسیاتی زخموں کی وجہ سے 2000 اسرائیلی فوجی نفسیاتی مراکز کی طرف رجوع کر چکے ہیں۔
فارس نیوز کے مطابق اسرائیلی میڈیا میں شائع ہونے والے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ صیہونی حکومت کے 2000 فوجیوں نے مقبوضہ علاقوں میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے نفسیاتی مدد حاصل کی ہے۔
اسرائیل ٹی وی "کان" نے پیر کے روز اپنی رپورٹ میں اس بارے میں اطلاع دی ہے کہ جنگ کے دوران 7 اکتوبر سے تقریباً 2000 فوجیوں نے نفسیاتی مدد حاصل کی اور ان میں سے 200 نے پہلے تین ہفتے میں ہی یہ درخواست دی تھیں۔
کان چینل کا کہنا ہے کہ ان فوجیوں میں سے تقریباً 75 سے 80 فیصد جنگی زخمیوں کے طور پر رجسٹرڈ تھے لیکن بعد میں وہ اپنی یونٹ میں واپس آنے اور محاذ جنگ میں اپنی موجودگی جاری رکھنے میں کامیاب ہو گئے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ میدان جنگ میں زخمی ہونے کی تعریف ایک ایسے سپاہی کے طور پر کی جاتی ہے جو کسی واقعے جیسے کہ فائرنگ، فوجی تصادم، یا چوٹ کا شکار ہوا ہو۔