Dec ۰۷, ۲۰۲۳ ۱۴:۰۸ Asia/Tehran
  • اسرائیل کے لئے یحیی السنوار کیوں ہیں ہم؟

صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا مشن یحییٰ السنوار تک پہنچ کر انہيں قتل کرنا تھا لیکن وہ زمین پر نہیں ہیں، وہ زیر زمین ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: فارس نیوز کے مطابق، صیہونی حکومت کی فوج کے ترجمان "ڈینیئل ہگاری نے بدھ کی شام دعویٰ کیا کہ فوج نے شمالی محاذ میں حزب اللہ لبنان کی کمان پر حملہ کیا۔

انہوں نے مقبوضہ علاقوں کے جنوب میں واقع شہر ایلات پر یمن کی عوامی تحریک انصار اللہ کے حملوں کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ شہر ایلات کو کوئی خطرہ نہیں ہے اور ایران کے پیغام کے ساتھ حوثیوں کی کارروائی ایک دہشت گردانہ کارروائی ہے۔

ہگاری نے کہا کہ ہم ہر محاذ پر دفاع اور حملے کے لیے تیار ہیں اور 138 افراد جنہیں 7 اکتوبر کو اغوا کیا گیا تھا، ابھی بھی غزہ پٹی میں موجود ہیں۔

صیہونی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہمارا مشن غزہ میں حماس تحریک کے سربراہ یحییٰ السنوار تک پہنچ کر انہیں قتل کرنا ہے، لیکن وہ زمین پر نہیں ہے وہ زیر زمین ہیں لیکن ہم ان تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں اور انہیں قتل کر دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جنگ چند دنوں میں ختم نہیں ہو گی اور ہم جنوبی غزہ میں خان یونس میں فوجی آپریشن کو مزید وسیع کر رہے ہیں۔

ٹیگس