Dec ۰۸, ۲۰۲۳ ۱۰:۱۷ Asia/Tehran
  • غزہ کی فضاؤں میں امریکی ڈرون طیاروں کی پروازیں دوبارہ شروع

امریکہ کے ڈرون طیاروں نے غزہ کی فضائی حدود میں دوبارہ پرواز شروع کردی ہے۔

سحرنیوز/دنیا: امریکی وزارت جنگ پینٹاگون کی ترجمان لیزا لارینس نے کہا ہے کہ اسرائيلی قیدیوں کی آزادی پر مبنی صیہونی حکومت کی کوششوں کی حمایت کے طور پر امریکی ڈرون طیاروں نے غزہ کی فضائی حدود میں اپنی پروازیں از سر نو شروع کر دی ہیں اور ہم قیدیوں کی آزادی کی کوششوں کے سلسلے میں اسرائیل کو مشاورت اور امداد فراہم کر رہے ہیں۔ غاصب اسرائیلی فوج نے دعوی کیا ہے کہ ابھی تک ایک سو چھتیس قیدی غزہ میں موجود ہیں جن میں سترہ خواتین اور بچے ہیں۔

ٹیگس