غزہ کے اسپتالوں پر حملوں کے خلاف امریکی ڈاکٹروں کا احتجاج (ویڈیو)
https://urdu.sahartv.ir/news/world-i428423-غزہ_کے_اسپتالوں_پر_حملوں_کے_خلاف_امریکی_ڈاکٹروں_کا_احتجاج_(ویڈیو)
امریکی شہر شیکاگو میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین نے غزہ کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پر غاصب صیہونی فوج کے وسیع حملوں کے خلاف آرٹ میوزیم کے سامنے احتجاج کیا۔
(last modified 2025-02-27T04:56:45+00:00 )
Dec ۱۰, ۲۰۲۳ ۰۵:۵۷ Asia/Tehran

امریکی شہر شیکاگو میں صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ملازمین نے غزہ کے ہسپتالوں اور ہیلتھ سینٹرز پر غاصب صیہونی فوج کے وسیع حملوں کے خلاف آرٹ میوزیم کے سامنے احتجاج کیا۔

سحرنیوز/دنیا: سی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق اس اجتماع میں موجود ڈاکٹروں نے صیہونی حکومت کے ہاتھوں شہید ہونے والے ڈاکٹروں اور نرسوں کی تصاویر اور نام دکھائے اور ان کا ذکر کیا۔ ان ڈاکٹروں نے غزہ میں صیہونیوں کے ہاتھوں کی جانے والی نسل کشی کی بھی مذمت کی اور جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ غاصب اسرائيل نے حماس کے ساتھ ایک ہفتے کی جنگ بندی کے بعد غزہ پٹی پر از سر نو فوجی حملے شروع کردیئے ہیں۔ اس علاقے پر صیہونی فوجیوں کے وحشیانہ حملوں میں کم از کم سترہ ہزار سات سو فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔