امریکہ کا اعتراف، مزاحمت کو تباہ نہیں کیا جا سکتا
واشنگٹن کا کہنا ہے کہ آپ میدان جنگ میں کسی نظریہ کو تباہ نہیں کر سکتے۔
سحر نیوز/ دنیا: امریک کے محکمہ خارجہ کے ترجمان نے غزہ میں صیہونی حکومت اور مزاحمتی قوتوں کے درمیان جاری جنگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ میدان جنگ میں ایک نظریہ کو تباہ نہیں کیا جا سکتا اور جنگ کے بعد فلسطینی عوام کے مطالبات کا مثبت جواب دیا جانا چاہیے۔
فارس نیوز ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج کو اعلیٰ عسکری صلاحیتوں کی حامل تنظیموں کا سامنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا خاتمہ ایک ایسا مقصد ہے جو ہمارا اور دنیا کا مشترکہ ہدف ہے اور ہم ایک دن کے لئے بھی نہیں چاہتے کہ یہ جنگ اگر ضرورت نہ ہو تو جاری رہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ میدان جنگ میں کسی نطریہ کو تباہ نہیں کیا جا سکتا اور جنگ کے اختتام پر فلسطینی قوم کے مطالبات کا مثبت جواب دیا جانا چاہیے۔