Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۱۸ Asia/Tehran
  • برطانیہ کے مختلف شہروں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

برطانیہ میں فلسطین کے ہزاروں حامیوں نے غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف مختلف شہروں میں اپنا احتجاجی مظاہرہ مسلسل دسویں ہفتے بھی جاری رکھا۔

سحرنیوز/دنیا: برطانیہ کے مختلف شہروں میں ہونے والے ان مظاہروں میں مختلف قوموں اور طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد حصہ لے رہے ہيں۔ مظاہرین اپنے ہاتھوں میں فلسطین کا پرچم، بینر اور پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور شدید غم و غصے کے اظہار کے ساتھ ہی غزہ میں فوجی جنگ بندی کا مطالبہ کررہے تھے۔ برطانیہ میں ہر سنیچر کو مختلف قوموں سے تعلق رکھنے والے افراد گذشتہ دس ہفتوں سے فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے کر رہے ہیں جو ایک سیاسی تحریک میں تبدیل ہوگئی ہے۔ گذشتہ سنیچر کو بھی لاکھوں مظاہرین نے لندن میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے خلاف دھرنا دیا اور احتجاجی مظاہرہ کیا تھا۔ برطانیہ کی لیبر پارٹی کے سابق سربراہ جرمی کوربین نے اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں عوام کی شرکت کو بے مثال قرار دیا ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینیوں کی حمایت میں ہونے والے ان وسیع مظاہروں کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ مظاہرین کی تعداد فٹبال ورلڈ کپ میں حصہ لینے والوں کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کے لئے عوام کی آواز جتنا بلند ہوگی، غزہ میں جنگ و جرائم بند ہونے کا امکان اتنا ہی زیادہ ہوگا۔اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ اسّی فیصد برطانوی عوام غزہ ميں جنگ بندی کے حامی ہیں۔

ٹیگس