Dec ۱۷, ۲۰۲۳ ۱۱:۳۶ Asia/Tehran
  • جوزف بورل: فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی سے غرب اردن میں امن و سلامتی کمزور ہوگی

یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ نے غرب اردن کے علاقوں میں صیہونی کالونیوں اور بستیوں کی توسیع کے لئے مزید بجٹ مخصوص کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے فیصلے پر دوسری بار اعتراض کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے اقدامات بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

سحرنیوز/دنیا: یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے سخت لب و لہجے میں اعلان کیا ہے کہ یورپی یونین کو غرب اردن کے علاقوں میں صیہونی کالونیوں اور بستیوں کی توسیع کے لئے مزید بجٹ مخصوص کرنے سے متعلق صیہونی حکومت کے فیصلے پر گہری تشویش لاحق ہے۔ انہوں نے اس سلسلے میں یورپی یونین کی مخالفت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ اضافی بجٹ ایسی حالت میں منظور کیا گیا ہے کہ غرب اردن میں انتہاپسند صیہونیوں کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف تشدد اپنی انتہا کو پہنچ گیا ہے۔ یورپی یونین کے خارجہ امور کے سربراہ جوزف بورل نے کہا کہ صیہونی بستیوں اور کالونیوں کی توسیع کے عمل اور فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی سے غرب اردن میں امن و سلامتی کمزور ہوگی اور نتیجے میں اسرائیل کےلئے بدامنی مزید بڑھے گی۔ انہوں نے کہا کہ غرب اردن کے علاقوں میں صیہونی کالونیوں اور بستیوں کی توسیع کا عمل بین الاقوامی انسان دوستانہ قوانین کے خلاف ہے جو علاقائی امن و استحکام اور دو حکومتوں کی تشکیل کے راہ حل کو عملی جامہ پہنائے جانے کی راہ میں رکاوٹ کا باعث بنے گا۔

ٹیگس