عالمی ادارہ صحت: غزہ میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح بکھر رہا ہے
Dec ۱۸, ۲۰۲۳ ۰۹:۵۲ Asia/Tehran
عالمی ادارہ صحت نے غزہ کے حفظان صحت کے نظام کے بارے میں خبردار کرتے ہوئے صورت حال کو ناگفتہ بہ قرار دیا ہے۔
سحرنیوز/دنیا: عالمی ادارہ صحت کے سربراہ تدروس ادھانوم نے کہا ہے کہ شمالی غزہ پر بمباری میں کمال اسپتال کے تباہی سے ہم بہت وحشت و تشویش میں ہيں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ایسے پناہ گزينوں کی سیکورٹی کے بارے میں سخت تشویش ہے جو کمال عدوان اسپتال میں پناہ لئے ہوئے تھے اور پناہ گزينوں پر حملے قانونی پروٹوکول کے خلاف ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ غزہ میں حفظان صحت کا نظام پوری طرح بکھر رہا ہے اور ایک اور اسپتال کی تباہی سے جنگ سے دوچار اس علاقے کے نظام صحت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔