Dec ۲۵, ۲۰۲۳ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • امریکی عوام نے کی اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کی حمایت

نیویاریک میں فلسطین کے حامی مظاہرین نے بحیرہ احمر میں یمنی فوج کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

سحرنیوز/ دنیا: بہت بڑی تعداد میں امریکی عوام نے اتوار کو نیویارک کی سڑکوں پر مظاہرہ کرکے بحیرہ احمر اور باب المندب میں اسرائیلی بحری جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیوں کی حمایت کا اعلان کیا ۔ اس رپورٹ کے مطابق نیویارک میں امریکی مظاہرین نے فلسطین کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی اور فلسطین نیز یمن کی حمایت میں نعرے لگائے۔

فلسطین کے حامی مظاہرین نے یمنی فوج سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ فلسطین جانے والے بحری جہازوں کو روکنے کی کارروائیاں جاری رکھے۔

نیویارک میں اتوار کو انجام پانے والے مظاہروں میں ہر طبقے کے امریکی عوام نظر آئے جن کے ہاتھوں میں غزہ پر غاصب صیہونی حکومت کے حملے فوری بند کرنے اور فلسطین کی آزادی کے مطالبات درج تھے۔

مظاہرین نے غزہ پر وحشیانہ حملوں، جنگی جرائم اور فلسطینی عوام کی نسل کشی میں مغربی حکومتوں کی مشارت کی مذمت اوراس جنگ میں تل ابیب کی حمایت فورا بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

نیویارک ميں مظاہرین نے یمن کے خلاف امریکا کی قیادت میں بحری اتحاد کی مخالفت اور بحیرہ احمر میں عسکریت پسندی بند کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ٹیگس