Jan ۱۳, ۲۰۲۴ ۱۶:۰۷ Asia/Tehran
  • ہیگ کی عالمی عدالت میں فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف مقدمے کی دوسری سماعت

ہیگ کی بین الاقوامی عدالت نے نسل کشی کے باعث صیہونی حکومت کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی دوسری سماعت کی۔

سحر نیوز/ دنیا: جنوبی افریقہ نے غزہ پٹی میں فلسطینیوں کے قاتلوں کو کیفرکردار تک پہنچانے اور اس قتل عام کا سلسلہ بند کرانے کے لئے ہيگ کی عالمی عدات میں مقدمہ دائر کیا ہے۔

12 جنوری کو اس مقدمے کی دوسری پیشی تھی ، جنوبی افریقہ نے اڑتالیس صفحات پر مشتمل اس کیس میں کہا ہے کہ اسرائیل نے نسل کشی کی روک تھام سے متعلق کنونشن کی شقوں کو پامال کیا ہے - عالمی عدالت انصاف نے اس کیس کا جائزہ لینے کے لئے پہلی سماعت گیارہ جنوری کو اور دوسری سماعت بارہ جنوری کو کی اور غزہ پٹی میں صیہونی حکومت کی جانب سے فلسطینیوں کی نسل کشی سے متعلق جنوبی افریقہ اور اسرائیل کے وکیلوں کے دلائل کا جائزہ لیا۔

رونالڈ لامولا نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ میں نسل کشی کے سلسلے میں جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر کردہ کیس کو رد کرنے میں ذلت آمیز شکست کا سامنا ہوا ہے۔ جنوبی افریقہ کے وزير انصاف نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہم نے اطمینان بخش مقدمہ دائر کیا ہے اور ہمارے وکیلوں نے اس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی وضاحت کی ہے اور اس وقت اسرائیل کو ذلت آمیز شکست ہوئی ہے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر انصاف لامولا نے کہا کہ اس وقت ہمارے وکیلوں نے کورٹ میں اطمینان بخش دلائل پیش کئے ہيں اور قانون ہمارے حق میں ہے . جنوبی افریقہ کے وزيرانصاف کا یہ بیان اس وقت سامنے آيا جب صیہونی حکومت کا نمائندہ ہیگ کی عالمی عدالت کی دوسری پیشی میں حاضر ہوا اور جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے دلائل پیش کئے ۔

ٹیگس