Jan ۱۷, ۲۰۲۴ ۰۹:۲۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں قحط اور بھوک مری کی بابت اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ میں غزہ میں قحط اور بھوک مری کی بابت سخت خبردار کیا ہے۔

سحرنیوز/دنیا: انسان دوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل مارٹین گریفتس نے کہا ہے کہ غزہ میں لاکھوں افراد بھوک سے اپنی جان گنوا رہے ہيں اور قحط بھی بہت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمالی غزہ کے لئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل بھی ایک چیلنج بنی ہوئی ہے۔
اس درمیان مصرکے وزیرخارجہ سامح الشکری نے بھی انساندوستانہ امور میں اقوام متحدہ کے کوآرڈینیٹر سے ملاقات میں کہا کہ جنگ بندی ہی غزہ میں انسانی المیے کو روکنے کا بہترین طریقہ ہے۔ مصری وزیرخارجہ نے کہا کہ مصر غزہ کے باشندوں کےلئے انسان دوستانہ امداد کی ترسیل کا عمل صیہونی حکومت کی مخالفت کے باوجود جاری رکھے گا۔

ٹیگس